• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نیا ناظم آباد رمضان ٹینس کیلئے دو ملین انعامی رقم کا اعلان

کراچی (شکیل یامین کانگا/ اسٹاف رپورٹر) ٹینس دنیا کا مقبول کھیل ہے ، رمضان ٹورنامنٹ کیلئےدو ملین سے زائد کی بڑی رقم رکھی ہے ۔ اس بات کا اظہار صمد حبیب نے نیا ناظم آباد رمضان نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے صدر اعصام الحق قریشی نے کہا کہ تمام ٹاپ رینکنگ کھلاڑی ایونٹ میں شرکت کر رہے ہیں ۔ انٹری جمع کرانے کی آخری تاریخ 13 فروری ہے۔ وہ خود بھی ڈبلز ایونٹ میں بھی شرکت کریں گے۔ صدر نیا ناظم آباد جمخانہ سید محمد طلحہ نے بتایا کہ ایونٹ میں مینز سنگلز، لیڈیز سنگلز، بوائز انڈر 18 سنگلز، گرلز انڈر 18 سنگلز، بوائز انڈر 14 سنگلز، گرلز انڈر 14 سنگلز مقابلے ہونگے۔
اسپورٹس سے مزید