کراچی(اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ کے دوسرے مرحلےمیں پاکستانی ہاکی ٹیم اپنا تیسرا میچ جمعے کو میزبان آ سٹریلیا کے خلاف ہوبارٹ میں کھیلے گی، پہلے میچ میں آسٹریلیا نے پاکستان کو متنازع پنالٹی اسٹروک پر 3- 2سے ہرایا تھا، جبکہ دوسرے میچ میں جرمنی سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ ہیڈ کوچ طاہر زمان نے ہوبارٹ سے بات چیت میں کہا ہے کہ آسٹریلیا کے خلاف جیت سکتے تھے،بعض فیصلے ہمارے لئے نقصان دہ ثابت ہوئے، دونوں میچوں میں ہم پنالٹی کارنر کے شعبے میں مقصد کے نتائج حاصل نہیں کر سکے۔