• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹی 20 ورلڈ کپ: موسکا برادرز نے اٹلی کو 10 وکٹوں سے فتح دلا دی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں اٹلی نے موسکا برادرز کی ناقابل شکست شراکت کی بدولت نیپال کو 10 وکٹوں سے ہراکر پہلی کامیابی حاصل کی۔ اٹلی کے کرشن کالو گاما گے نے18رنز دے کر تین وکٹیں حاصل کیں۔ جمعرات کو وانکھیڈے اسٹیڈیم میں اٹلی نے 124 رنز کا ہدف 12.4 اوورز میں حاصل کرلیا۔ آسٹریلوی نژاد اینتھونی موسکا 62 اور جسٹن موسکا 60 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ اس سے قبل نیپال کی ٹیم123 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ عارف شیخ 27، کپتان روہت پوڈیل 23 اور آصف شیخ 20 رنز بناکر آؤٹ ہوئے تھے ۔

اسپورٹس سے مزید