کراچی (اسٹاف رپورٹر) پرو ہاکی لیگ میں پاکستانی ٹیم دوسرے مرحلے کا دوسرا میچ بھی ہار گئی، بدھ کو ہوبارٹ میں جرمنی نے 5-2 سے کامیابی حاصل کی ۔ جرمنی کے خلاف میچ میں پاکستانی ٹیم ملنے والے پانچ پنالٹی کار نر میں سے ایک پر فائدہ اٹھاسکی، پاکستان کی جانب سے محمد عماد اور محمد سفیان خان نے ایک ایک گول ا سکور کیا۔ جرمنی کی جانب سے کرسٹوفر، ٹام ،بینیڈ، مالٹی اور رافیل نے ایک ایک گول بنائے۔