کراچی (اسٹاف رپورٹر) آسٹریلیا کے جیک فریزر پاکستان سپر لیگ میں راولپنڈی ٹیم کا حصہ بن گئے ہیں۔ ان کو ڈائریکٹ سائن کیاگیا ہے۔ راولپنڈی کی ٹیم آکشن سے قبل ڈائرکٹ سائننگ نہیں کر سکتی تھی۔ ادھر سیالکوٹ اسٹالینز نے محمد شہزاد، ارشداقبال اور نثار خان کو 60، 60لاکھ روپےمیں اپنی ٹیم میں شامل کرلیا ہے ۔ اسٹالینز کا اسکواڈ 19 رکنی ہوگیا ہے۔