• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرکٹر احمد شہزاد سپر لیگ کیلئے منتخب نہ ہونے پر لائیو شو میں روپڑے

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ٹیسٹ کرکٹر احمد شہزاد پاکستان سپر لیگ کیلئے منتخب نہ ہونے پرجیو کے لائیو شو میں آبدیدہ ہوگئے۔ انہوں نے کہا ساتھی کھلاڑیوں کو دیکھ کر خوشی ہوتی ہے لیکن اپنے لیے افسردہ ہوجاتا ہوں۔ سب سے زیادہ دکھ اس بات کا ہے کہ میرا بیٹا مجھے کھیلتا دیکھنا چاہتا ہے، وہ اب 9 سال کا ہوگیا ہے۔ وہ میرا دل رکھنے کے لیے کہتا ہے بابا مجھے یاد ہے آپ کھیلتے تھے لیکن اب میں آپ کو اچھے طریقے سے یاد رکھ پاؤں گا۔ یہ چیز ہے جو میرے دل کو لگی اور مجھے شدید دکھ ہوتا ہے۔ اس پر میزبان تابش ہاشمی اپنی نشست سے اٹھ کر گئے اور انہیں گلے لگایا۔

اسپورٹس سے مزید