• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

واپڈا نے پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ جیت لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) واپڈا نے پریذیڈنٹ ٹرافی کرکٹ ٹورنامنٹ گریڈ ون ٹورنامنٹ جیت لیا ۔فائنل میں سوئی ناردرن گیس کو 35رنز سے شکست ہوئی ۔ دوسری اننگز میں سوئی گیس کی ٹیم 209رنز بناکر آوٹ ہوگئی۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےفائنل کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی اور 75 لاکھ روپے کا انعامی چیک دیا ۔ اس موقع پر بہترین کھیل کا مظاہرہ کرنے والے کھلاڑیوں میں بھی انعامات تقسیم کئے گئے۔ چیف آپریٹنگ آفیسر پی سی بی سمیر احمد، ایڈوائزر ٹو چئیرمین پی سی بی عامر میر، الیکشن کمشنر منصور قادر، ڈائریکٹر ڈومیسٹک کرکٹ عبداللہ خرم نیازی بھی موجود تھے۔
اسپورٹس سے مزید