• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نمیبیا بھارت کیخلاف میچ سے قبل فلڈلائٹس میں ٹریننگ کی سہولت سے محروم

کراچی (اسٹاف رپورٹر) نئی دہلی میں ٹی 20 ورلڈ کپ میں نمیبیا کے کپتان گرہارڈ ارسمس نے بھارت کے خلاف میچ سے قبل فلڈ لائٹس میں ٹریننگ کی سہولت نہ دینے پر ناراضی کا اظہار کیا ۔ انہوں نے پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارت کو دو مرتبہ نائٹ ٹریننگ کی سہولت ملی ہم نے دن میں ٹریننگ کی ۔ مجھے نہیں علم کہ ہمیں میچ سے قبل نائٹ ٹریننگ سیشن کیوں نہیں دی گئی۔ آئی سی سی کیا چاہتا ہے ۔ ہمارے ملک میں فلڈ لائٹس نہیں ہیں، ہم ڈے نائٹ گیم نہیں کھیلتے ۔ کنڈیشنزسے ہم آہنگ ہونے کیلئے لائٹس میں کھیلنا اچھا رہتا ہے ۔ ہم نے جمعرات کو میچ کھیلا جبکہ بھارت کے ساتھ کینیڈا نے نائٹ سیشن کیا، کینیڈا کا جمعہ کو میچ سہہ پہر میں ہے ، لیکن ٹریننگ کیلئے نائٹ سیشن دے دیا گیا۔ نمیبیا نے پہلا میچ صبح کے اوقات میں کھیلا تھا۔

اسپورٹس سے مزید