کراچی (اسٹاف رپورٹر) ونگ 999 انٹر ڈیپارٹمنٹل کرکٹ لیگ ٹورنامنٹ میں عمر ایسوسی ایٹس نے ون ٹین کمیونیکیشن کو 63 رنز سے شکست دے دی۔ عمر ایسوسی ایٹس نے 9 وکٹ پر 274 رنز بنائے۔ ہریرا شاہد نے 67، قادر خان 63، عاشر احمد نے رنز بنائے۔ ناکام ٹیم 211 رنز بناسکی ۔ شہر یار غنی 74 اور عادل حسین نے 65 رنز بنائے۔