• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف کارروائیوں میں منشیات کی بھاری مقدار برآمد، خواتین سمیت 4 ملزمان گرفتار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر )تفصیلات کے مطابق شاہ لطیف ٹاؤن پولیس نے دھنی بخش پرتو گوٹھ پورٹ قاسم چورنگی شاہ لطیف ٹائون پر ٹرک سے 7 من اور 3 کلو گرام چرس برآمد کرلی تاہم ڈرائیور آغااللہ گل عرف آغا جان اپنے ایک ساتھی کے ساتھ اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گیا،پولیس کے مطابق ملزم چرس نوشکی کوئٹہ سے لا ئی گئی تھی ، چرس کی مالیت کروڑوں روپے ہے،علاوہ ازیں پولیس نے ملزمہ عزیزہ کو گورنمنٹ اسکول غریب آباد ملیر سٹی سے گرفتار کرکے 1525 گرام ہیروئن جبکہ ملزمہ فاطمہ کو جیابان محمد گوٹھ ملیر سٹی سے گرفتار کرکے 700 گرام ہیروئن ، ملزمہ نسیمہ کو اندرون گلی غریب آباد سے گرفتار کرکے 125 گرام ہیروئن برآمد کرلی ، منگھو پیر پولیس نے کراچی سمیت سندھ بھر میں منشیات کا نیٹ ورک آپریٹ کرنے والے ملزم امین بلوچ عرف امین ایرانی کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اعلٰی کوالٹی کی چرس اور نقدی رقم برآمد کی۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید