• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لوٹی گئی دولت واپس لاکر ملکی قرضہ اتارا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(پ ر) تحریک انصاف کے رہنما محمد رحیم کاکڑ، آغا عمر شاہ، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، ملک نصیب اللہ، ملک احسام الدین، ملک پائند خان، عمر فاروق ایڈووکیٹ و دیگر نے بیان میں کہا ہے کہ ملک سے لوٹی ہوئی دولت جو بیرون ممالک پڑی ہے واپس لاکر ملکی قرضہ اتارا جائے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو تباہ کردیا ۔ عوام مہنگائی کی وجہ سے دو وقت کی روٹی کے بھی محتاج ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرون ملک پڑی دولت جو کرپٹ عناصر نے لوٹی واپس لاکر ملکی قرضہ اتارا جائے تاکہ عالمی اداروں سے پاکستان کی جان چھوٹ جائے اور ہم اپنے فیصلے خود کرنے میں آزاد ہوں۔
کوئٹہ سے مزید