• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی اور دوہرے قتل کا ملزم گرفتار

اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )تھانہ کورال پولیس نے لہتراڑ روڈ پر رابری اور دو شہریوں کے قتل میں ملوث گینگ کا سرغنہ گرفتار کر لیا ۔ ملزم نے اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں کا بھی انکشاف کیا۔ ملزمان نے لہتراڑ روڈ کے سامنے سرکاری آٹا تقسیم کرنے والی گاڑی کے ملازمین سے نقد رقم چھین کر اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو شہری جان کی بازی ہار گئے تھے۔