• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

39 سماج دشمن گرفتار، 7مسروقہ موٹرسائیکل برآمد، 44 بھکاری زیر حراست

راولپنڈی، اسلام آباد (سٹاف رپورٹر، خصوصی نامہ نگار)39سماج دشمن پکڑے گئے ۔ راولپنڈی پولیس نے مختلف واقعات میں 14ملزمو ں کو گرفتار کرکے11پستول، روند اور ایک خنجر برآمد کر لیا۔ 6 ملزموں 4کلو سے زیادہ چرس اور 118 گرام آئس برآمد کرلی گئی ۔تھانہ گنجمنڈی پولیس نے ضابد اورساجد سے چوری شدہ 3موٹرسائیکل برآمدکیے جب کہ تھانہ واہ کینٹ پولیس نے ملزم شبحان سے چوری شدہ 4موٹر سائیکل برآمد کرلئے ۔ انچارجزبیگر سکواڈز نے اپنی ٹیموں کے ہمراہ پیشہ وربھکاریوں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 35 کو گرفتار کر کے شہر کے مختلف تھانوں میں بند کروادیا۔ پیرودھائی پولیس نےتاش پر جواء کھیلنے والے 8 قمار بازوں کو گرفتار کرلیا۔ تھانہ نیوٹاؤن پولیس نے گرفتار اشتہاری مجرم سے دوران تفتیش خنجر اور پسٹل کی برآمدگی کے دوران ملزم کے گھر سے لاکھوں روپے مالیت کی 2کلو 130 گرام ہیروئن بھی برآمد کر لی ۔ کیپٹل پولیس نے جرائم پیشہ اور سماج دشمن عناصر کے خلاف آپریشنز کے دوران 10 افراد کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے۔تھا نہ پھلگر اں اور تھا نہ ویمن پولیس نے 9 بھکا ریوں کو گرفتار کر لیا ۔ چھ عورتو ں اور بچیوں کوشیلٹرہوم منتقل کیا گیا جبکہ تین پیشہ ور بھکاریو ں کے خلاف بھکا ری ایکٹ کے تحت مقدمات درج کئے گئے ۔
اسلام آباد سے مزید