• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبائی وزیرسپیشلائز ڈ ہیلتھ کی زیر صدارت اجلاس، اصلاحات کاجائزہ

لاہور ( جنرل رپورٹر ) نگران صوبائی وزیر سپیشلائزڈ ہیلتھ ڈاکٹرجاویداکرم کی زیرصدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیراینڈمیڈیکل ایجوکیشن میں اجلاس ہو ا جس میں سیکرٹری صحت پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی،سپیشل سیکرٹریزشعیب جدون اور سیدواجدعلی شاہ،ایڈیشنل سیکرٹری ایڈمن محمد اشرف،پروفیسرعلی مدیح ہاشمی ، ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ ہوم محمد محمود اور منزہ ہاشمی اور وائس چانسلر نشترمیڈیکل یونیورسٹی پروفیسرڈاکٹر رانا الطاف نے وڈیولنک کانفرنس کے ذریعے شرکت کی۔نگران صوبائی وزیرصحت ڈاکٹرجاویداکرم نے اجلاس کے دوران میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوشنزایکٹ میں اصلاحات کاجائزہ لیا۔متعلقہ افسران نے اس حوالہ سے ڈاکٹرجاویداکرم کو بریفنگ دی۔ کنگ ایڈورڈ میڈیکل یونیورسٹی اور صفدرمیڈیکل کالج سیالکوٹ کے بورڈآف گورنرزکیلئے نئے نام بھی زیرغورآئے ہیں۔