لاہور( پ ر)پنجاب کالجزکی طالبہ جینا علی نے ہارورڈ یونیورسٹی بوسٹن امریکا میںمنعقدہ انٹرنیشنل ریسرچ اولمپیڈ میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی مقابلے کا فائنل راونڈ 20 جون کو ہارورڈ یونیورسٹی بوسٹن امریکہ میں منعقد ہوا جس میں 89 ممالک کے 13 سے 18 سال کی عمر کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی یہ عالمی مقابلہ سائنسی تحقیق کی صلاحیت، تنقیدی سوچ اور ڈیٹا کے تجزیے کو جانچنے کے لیے منعقد کیا جاتا ہے مقابلے کے چاروں مراحل میں جینا علی نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کی اور پاکستان کا نام روشن کیا۔