• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محفوظ اور بروقت علاج کی فراہمی ہماری اولین ترجیح،ایم ایس جنرل ہسپتال

لاہور(خصوصی نمائندہ)سوشل میڈیا پر ایک مریض کے ڈائیلیسز میں مبینہ التوا سے متعلق گردش کرتی خبروں کا نوٹس لیتے ہوئے لاہور جنرل ہسپتال انتظامیہ نے صورتحال کا ڈراپ سین کر دیا۔۔ میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے کہا ہے کہ ہ محفوظ، معیاری اور بروقت علاج کی فراہمی ہماری اولین ترجیح ہے اور ہر شکایت کی شفاف انکوائری کرنا ہسپتال کی ذمہ داری ہے۔ ایم ایس کے مطابق متاثرہ شخص کو تین بار یہ سہولت فراہم کی گئی، جس کے بعد 23 مئی کو انہیں فارغ کر دیا گیا۔ اگلے ہی روز دوبارہ داخلے پر 24 اور 28 مئی کو عمل دہرایا گیا اور طبیعت سنبھلنے پر گھر بھیج دیا گیا انتظامیہ نے واضح کیا کہ مبینہ تاخیر کی واحد وجہ طے شدہ طریقہ کار (SOP) کے تحت ضروری لیبارٹری رپورٹس کا عدم دستیاب ہونا تھا ۔ 16 جون کو موصول ہونے والی شکایت کے فوراً بعد ہسپتال کے قانونی شعبے نے سائل سے ٹیلی فونک اور تحریری رابطہ کر کے مکمل طبی ریکارڈ طلب کیا تاکہ شفاف تحقیقات کو آگے بڑھایا جا سکے، مگر متعدد کوششوں کے باوجود انہوں نے اب تک مطلوبہ دستاویزات فراہم نہیں کیں۔ اس معاملے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کے لیے ایک اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پروفیسر ڈاکٹر فریاد حسین نے ابتدائی رپورٹ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل کو بھجوا دی ہے۔
لاہور سے مزید