لاہور(خبرنگار) مرکزی مسلم لیگ کے صدر خالد مسعود سندھو نے کہا ہے کہ سرگودھا میں کمسن بچی کے ساتھ زیادتی کا واقعہ انتہائی افسوسناک ہے، جب تک مجرمان کو سرعام سزائیں نہیں ملیں گی ایسے واقعات کی روک تھام ممکن نہیں، پولیس ملزمان کو ایک ہی اسکرپٹ کے تحت مبینہ پولیس مقابلے میں پار کرنے کی بجائے عدالت سے سزائیں دلوائے خالد مسعود سندھو کا کہنا تھا کہ معصوم بچیوں کے تحفظ میں مسلسل ناکامی کسی بھی مہذب معاشرے کے لیے ناقابل قبول ہے۔