لاہور (خبرنگار) چیئرپرسن چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو پنجاب سارہ احمد نے سارک کانفرنس کے موقع پر سری لنکا کی وزیرِ اعظم ڈاکٹر ہرینی امرسوریا سے ملاقات کی، جس میں بچوں کے حقوق کے تحفظ، کم عمری کی شادیوں کے خاتمے اور علاقائی تعاون کے فروغ سمیت مختلف امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ ترجمان چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو کے مطابق سارہ احمد نے سری لنکن وزیرِ اعظم کو پاکستان میں بچوں کے تحفظ کے لیے کیے جانے والے اقدامات اور چائلڈ میرج بل سے متعلق قانون سازی پر بریفنگ دی۔