لاہور(خصوصی رپورٹر )پنجاب کے سابق گورنر چوہدری محمدسرورنے کہا ہے کہ سیّدنا امام حسین ؑ کایذید کی بیعت سے انکارہردور کی انسانیت کیلئے سرمایہ افتخار ہے۔دونوں جہانوں میں کامیابی وکامرانی اورنیک نامی کیلئے فلسفہ حسینیت ؑ کی روح کوسمجھنااوراپنانا ہوگا۔ حضرت سیّدناامام حسین ؑ کی بے مثل سیرت کی طرح ان کی شہادت بھی بینظیر تھی۔