لاہور (نیوزرپورٹر)سیکریٹری جنرل حلقہ خواتین جماعت اسلامی پاکستان ڈاکٹر حمیرا طارق , صدر وسطی پنجاب نازیہ توحید،صدرلاہورعظمی عمران نے یومِ عاشورہ کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ واقعۂ کربلا تاریخِ انسانیت کا وہ عظیم باب ہے جس نے حق، عدل اور آزادی کی خاطر قربانی کی لازوال مثال قائم کی۔ حضرت امام حسین رض اور ان کے جانثار ساتھیوں نے ظلم، جبر اور باطل قوتوں کے سامنے سر نہ جھکا کر رہتی دنیا تک حق پر ثابت قدم رہنے کا درس دیا ۔