لاہور (خصوصی رپورٹر) صوبائی وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین نے حضرت علی ہجویریؒ کے دربار کے غسل کی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ حضرت علی ہجویریؒ کی تعلیمات محبت، اخوت، رواداری اور انسانیت کی خدمت کا درس دیتی ہیں۔ داتا دربار برصغیر میں روحانی فیض اور امن و آشتی کا عظیم مرکز ہے۔غسل داتا دربار کی تقریب عقیدت، احترام اور روحانی وابستگی کی علامت ہے۔صوبائی وزیر بلال یاسین کا مزید کہنا تھا کہ پنجاب حکومت زائرین کو بہترین سہولیات کی فراہمی کیلئے عملی اقدامات کر رہی ہے۔ داتا دربار آنے والے عقیدت مندوں کیلئے سکیورٹی، صفائی اور انتظامی امور کو مؤثر بنایا گیا ہے۔ںاولیائے کرام کی تعلیمات معاشرے میں برداشت، اتحاد اور بھائی چارے کے فروغ کا ذریعہ ہیں۔ نوجوان نسل کو صوفیائے کرام کے افکار سے روشناس کرانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔