لاہور (کرائم رپورٹر) یومِ عاشورہ اور 9،10 محرم الحرام کے موقع پر ایدھی فاؤنڈیشن لاہور نے اپنے تمام سٹاف اور رضاکاروں کی چھٹیاں منسوخ کر دی ہیں تاکہ عزاداروں کو بروقت طبی اور امدادی سہولیات فراہم کی جا سکیں۔ترجمان ایدھی فاؤنڈ یشن کے مطابق شہر بھر میں مجالس اور جلوسوں کے دوران 50 ایدھی ایمبولینسز اور 150 رضاکار مختلف مقامات پر خدمات انجام دے رہے ہیں۔