لاہور ( پ ر ) یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) نے ایک اور اہم عالمی سنگِ میل عبور کرتے ہوئے کیو ایس ورلڈ یونیورسٹی رینکنگ 2027 میں مسلسل دوسری مرتبہ دنیا کی ممتاز جامعات میں اپنی جگہ برقرار رکھنے کا اعلی اعزاز حاصل کر لیا ہے۔ اس عالمی درجہ بندی میں یو ایم ٹی کو 1400-1201 بینڈ میں شامل کیا گیا ہے، جبکہ پاکستان کی صرف 18 جامعات اس باوقار فہرست میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئیں، جن میں یو ایم ٹی بھی شامل ہے۔