• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امام حسینؓ نے کربلا میں حق و صداقت کی لازوال مثال قائم کی،صدر یو ایم ٹی

لاہور (نیوزرپورٹر) چیئرمین و صدر یونیورسٹی آف مینجمنٹ اینڈ ٹیکنالوجی (یو ایم ٹی) اور سابق صوبائی وزیر ابراہیم حسن مراد نے کہا کہ حضرت امام حسینؓ نے میدانِ کربلا میں حق اور سچائی کی خاطر عظیم قربانی دے کر ظلم، جبر اور باطل کے خلاف استقامت کی لازوال مثال قائم کی۔ انہوں نے کہا کہ واقعہ کربلا ہمیں یہ درس دیتا ہے کہ اصولوں، انصاف اور حق کی خاطر کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کرنا چاہیے۔
لاہور سے مزید