لاہور(خصوصی رپورٹر) مفتی محمد بلال حسین شاہ نے کہا ہے کہ سیدہ کائنات، خاتونِ جنت، حضرت فاطمۃ الزہراء ؓکی مبارک سیرت امتِ مسلمہ کو یہ پیغام دیا کہ اللہ تعالیٰ کی رضا اور اس کی اطاعت ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کا حقیقی راستہ ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزمرکزِ اہلِ سنت جامع مسجد حنفیہ فاروقیہ اسلام پورہ لاہور میں آٹھویں روحانی محفل سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔