• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سشمیتا سین نے اپنی نئی ویب سیریز ’تالی‘ کی ڈبنگ مکمل کرلی

بالی ووڈ کی پرکشش اداکارہ سشمیتا سین نے اپنی نئی آنے والی ویب سیریز ’تالی‘ کی ڈبنگ مکمل کرلی۔

انہوں نے اپنے پرستاروں کو بتایا کہ ڈبنگ کے ساتھ پرومو کی عکسبندی بھی مکمل ہوگئی ہے۔

سشمیتا نے انسٹاگرام پر فلم عملے کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔

خیال رہے کہ 11 مارچ کو سشمیتا نے سوشل میڈیا پوسٹ میں بتایا تھا کہ انہیں دل کا دورہ پڑا تھا لیکن اب وہ روبہ صحت ہیں۔

چند روز قبل مکمل صحتیابی کے بعد سشمیتا نے فیشن شو میں واک کرکے سب کو حیران کر دیا تھا۔



انٹرٹینمنٹ سے مزید