راولپنڈی(اپنے رپورٹرسے) صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر جمال ناصر نے لیاقت باغ، ڈبل روڈ اور نصیر آباد پر قائم مفت آٹا میگا پوائنٹس کا دورہ کیا۔ انہوں نے آٹا کی ترسیل اور شہریوں کو آٹا کی فراہمی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے شہریوں سے آٹا کی فراہمی کے متعلق پوچھا اور عملہ کو شہریوں سے نرمی سے پیش آنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ عوام آٹے کی کوالٹی سے مطمئن ہیں ، انتظامیہ کی طرف سے کوالٹی کنٹرول کا باقاعدہ نظام بنایا گیا ہے اور جو فلور ملز کوالٹی پر سمجھوتہ کریں گی انکے خلاف کاروائی ہو گی اور جرمانے بھی عائد کئے جائیں گے۔ ڈاکٹر جمال ناصر نے شہریوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آٹا پوائنٹ پر آنے سے پہلے اپنا سی این آئی سی 8070 پر بھیجیں اور اہلیت کی یقین دہانی کے بعد آٹا پوانٹس پر آئیں۔