اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) پاکستان مسلم لیگ(ن) کی سنیئر رہنماو رکن قومی اسمبلی سیماجیلانی نے کہاہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی قیادت میں پنجاب حکومت نے عوامی خدمت کا نیا باب رقم کردیاہے، چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے تحت پاکستان بھر کے 10ہزارسے زائد بچوں کی مفت دل کی سرجری اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ حکومت پنجاب صرف وعد ے نہیں بلکہ عملی اقدامات پریقین رکھتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ پختونخوا کے 425، آزاد کشمیر کے 250، بلوچستان کے28، سندھ کے 27، گلگت بلتستان کے34 اور وفاق کے107 بچوں کی مفت دل کی سرجری پنجاب کی فراخدلی اور قومی یکجہتی کا مظہرہے، مریم نواز کی قیادت میں پنجاب ترقی وخدمت کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔