• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات اور ایڈمن آفیسر کی حاضری یقینی بنانے کے احکامات

اسلام آ باد ( نیوز رپورٹر) وفاقی محتسب برائے انسداد ہرا سیت نےعدالتی حکم عدولی پرسی ڈی اے کے ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات اور ایڈمن آفیسر کی حاضری یقینی بنا نے کے احکامات جاری کردیے ۔ فوسپا میں زیر سماعت مسرت بی بی کیس کی سماعت ہوئی عدالت کو بتایا گیا کہ درخواست گزار کو سی ڈی اے کی پراپرٹی کے معاملات میں ہراساں کیا جارہا ہے محتسب نے متعدد بار ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات اور ایڈمن افسر کو ریکارڈ سمیت طلب کیا، حاضر نہ ہونے پر عدالت نے اظہار برہمی کرتے ہوئے ڈائریکٹر لینڈ و بحالیات ڈپٹی کمشنر سردار محمد آصف اور ایڈمن آفیسر عبدالمالک کے ایک لاکھ روپے شورٹی پر وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے 18فروری کو طلب کر لیا اور ایس ایچ او آبپارہ کو حکم دیا کہ افسران کی عدالت حاضری یقینی بنائی جائے۔
اسلام آباد سے مزید