راولپنڈی(سٹاف رپورٹر ) 15سال قبل ایک پولیس اہل کار کو شہید اور دوسرے کو زخمی کرکے فرار ہونے والےاشتہاری مجرم کوگرفتار کرلیاگیا،تھانہ صادق آباد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس پر فائرنگ کرکے ایک اہلکار کو شہید اور ایک کو زخمی کرنے والے اشتہاری مجرم کو گرفتار کر لیا۔