• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بارانی یونیورسٹی میں رینیوایبل انرجی کے حوالے سے ورکشاپ کا انعقاد

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)پیر مہر علی شاہ بارانی زرعی یونیورسٹی راولپنڈی میں "جدید پائیدار زراعت کے لیے رینیوایبل انرجی کے استعمالات" کے عنوان سے ایک بین الاقوامی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ یہ ورکشاپ فیکلٹی آف ایگری کلچرل انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے شعبہ انرجی سسٹمز انجینئرنگ کے زیرِ اہتمام معنقد ہوئی، جس میں قومی و بین الاقوامی ماہرین، اساتذہ، محققین اور طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد پائیدار زراعت کے فروغ میں رینیوایبل انرجی کے کردار، نئی ٹیکنالوجیز اور عالمی تحقیقی تعاون کی اہمیت کو اُجاگر کرنا تھا۔ تقریب کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر قمرالزمان نے کی جبکہ مہمانِ خصوصی محترمہ یاسمین پراچہ، ڈائریکٹر ڈی اے اے ڈی اسلام آباد تھیں۔
اسلام آباد سے مزید