• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گٹکا، ماوا، منشیات کے خلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس قائم

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) آئی جی سندھ غلام بی میمن کی ہدایت پر گٹکا،ماوا،مین پوری اور منشیات کے خلاف صوبائی سطح پر ٹاسک فورس ptfa gmn قائم کر دی گئی،ٹاسک فورس صوبائی سطح پرمنشیات کی روک تھام کے لیے کام کرے گی،ٹاسک فورس کی سربراہی ایڈشنل آئی جی آپریشن،ایدیشنل آئی جی انویسٹی گیشن اور ایڈیشنل آئی جی اسپیشل برانچ پر مشتمل کمیٹی کرے گی،آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے مطابق منشیات کے عام ہونے سے مختلف جرائم میں اضافہ ہو رہا ہے ،ٹاسک فورس رینج وائز کمیٹی کا قیام کریگی اور اچھی شہرت کے حامل پولیس افسران مقرر کیئے جائیں گے،ان کمیٹیوں میں ایس پی اسپیشل برانچ شامل ہونگے،ٹاسک فورس کو سندھ کے کسی بھی علاقے میں آپریشن کا اختیار ہوگا،ٹاسک فورس کامیاب آپریشن کے بعد درج ہونے والے مقدمے کی تفتیش کو بھی مانیٹر کرے گی، اگر افسران یا اہلکار اس جرم میں پایا گیا تو متعلقہ علاقے کے ایس ایچ او سے لیکر ایس ایس پی تک سخت قانونی اور محکمانہ کارروائی کی جائے گی، کراچی میں ڈی آئی جی سی آئی اے ایک ٹیم بنائیں گے جو اسپتالوں کا دورہ کرے گی اور وہاں زیر علاج گٹکے ،ماوے ،مین پوری اور منشیات سے متاثرہ افراد کے بیانات لے گی،دریں اثنا نیو کراچی صنعتی ایریا پولیس نے گودھرا میں گٹکا/ ماوا فروشوں اور رہائشی مکان میں قائم فیکٹریوں کے خلاف آپریشن کرکے 17 ملزمان گرفتار کرلیا جن میں 10 گٹکا/ماوا فروش، 4 غیرقانونی پیٹرول کی فروخت جبکہ 3 ملزمان کچی شراب کی فروخت میں ملوث ہیں، 500 کلو چھالیہ، 600 پیکٹ تیار گٹکاماوا، تمباکو، چونا، ڈرم، کمپیوٹرائزڈ کانٹا و دیگر سامان سمیت 50 بوتل غیرقانونی پیٹرول اور 8 بوتل کچی شراب برآمد کی گئی ،گرفتار ملزمان میں طاہر، اسامہ، اقبال، مظہر، قائم، شفیع، فہیم، نعمان، عمران، عقیل ، اسلم، وقاص، اظہر اور سیف اللہ شامل ہیں۔

شہر قائد/ شہر کی آواز سے مزید