• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صحافیوں پر تشدد، پولیس کو قانون کے مطابق کارروائی کرنے کا حکم

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ہائیکورٹ کے احاطہ میں صحافیوں پر تشددکیس میں پولیس کو صحافیوں کی درخواست پر قانون کے مطابق کارروائی کا حکم دیتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ پولیس صحافیوں کی درخواست پر جلد کاروائی کرے جمعرات کو صحافی ثاقب بشیر ، ذیشان سید، شاہ خالد ، ادریس عباسی کی جانب سے اسسٹنٹ کمشنر عبداللہ خان اور پولیس اہلکاروں کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست کی سماعت کے دوران صحافیوں کی جانب سے زاہد آصف ایڈووکیٹ ، وفاق کی جانب سے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد بیرسٹر جہانگیر جدون پیش ہوئے جبکہ اس موقع پر اسلام آباد ہائیکورٹ جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر رضوان قاضی ، سیکرٹری حسین احمد چوہدری اور دیگر بھی موجود تھے، جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد سے کہاکہ ایک تو دہشتگردی کی دفعہ ریوڑیوں کی طرح بانٹ رہے ہیں اس معاملے کو بھی دیکھیں، ایڈووکیٹ جنرل نے صحافیوں کی درخواست پر الگ سے مقدمہ درج کرنے کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہاکہ صحافیوں کا وقوعہ الگ تھا پولیس کیخلاف الگ مقدمہ درج ہونا چاہئے۔
ملک بھر سے سے مزید