• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فاشسٹ حکمران بوکھلاہٹ کاشکار ہو چکے ہیں، تحریک انصاف

لاہور(خصوصی رپورٹر)کارکنوں کی رہائی کے حوالے سے لیگل کمیٹی کا اجلاس ہوا ۔ لیگل ایڈ کمیٹی کے کنوینر میاں محمود الرشید نے کارکنوں کی رہائی سمیت تمام مقدمات کے حوالے سے کمیٹی ممبران کو تفصیلی بریفنگ کیا ۔ ڈاکٹر یاسمین راشد اور میاں محمودالرشید نے کہا کہ فاشسٹ حکمران بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکے ہیں انہوں نے کہا کہ پنجاب پولیس پی ٹی آئی کے کارکنوں کے گھروں پر چھاپے مارنے ہراساں اور گرفتار کرنے سے باز نہیں آ رہی ہے عبدالغفور پپو اور رانا سلیم سمیت دیگر کارکنان کی گرفتاریاں اور ان کے گھروں پر چھاپوں کی مذمت کرتے ہیں۔