• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امریکہ میں ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار

جنیوا(نیوزڈیسک)عالمی عدالت انصاف نے امریکی عدالتوں کی جانب سے کچھ ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار دے دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق عالمی عدالت انصاف نے ایرانی کمپنیوں کے اثاثے منجمد کرنے کو غیر قانونی دیتے ہوئے امریکا کو ہرجانہ ادا کرنے کا بھی حکم دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق ہرجانے کی رقم بعد میں طے کی جائےگی۔دوسری جانب ایران کے مرکزی بینک کے منجمد 175ارب ڈالر سے زیادہ کے اثاثوں کے معاملے پر عالمی عدالت انصاف نے کہا کہ یہ معاملہ ان کے دائرہ اختیار میں نہیں ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ ماہ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کی 6 پیٹرو کیمیکل کمپنیوں، ان کی ذیلی کمپنیوں،ملائیشیا اور سنگاپور میں تین کمپنیوں پر پابندیاں لگائی تھیں۔ پابندیوں میں شامل کمپنیوں پر امریکی کمپنیوں سے کاروبار کرنے پر پابندی اور ان کمپنیوں کے امریکا میں موجود اثاثے بھی ضبط کیے جا سکتے تھے۔
یورپ سے سے مزید