• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنا چشمہ آن لائن آرڈر دینے سے ریڈنگ گلاسز کے 60 جوڑے موصول

لندن (پی اے) غلطی سے 60جوڑے چشموں کا آرڈر دینے والے ایک شخص نے اعتراف کیا ہے کہ آرڈر دیتے وقت اس نے چشمہ نہیں لگایا ہوا تھا۔ پیرن پورتھ کورنوال سے تعلق رکھنے والے ٹام آرنلڈ اپنے بیٹے کی جانب سے اس حادثے کی تصویر پوسٹ کرنے کئے جانے کے بعد سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا تھا۔ اس نے سپیس سیورز سے ریڈنگ گلاسز کے 12جوڑے منگوائے تھے لیکن اتوار کو وہ اس وقت حیرت زدہ رہ گیا، جب اس کے گھر ایک چھوٹا پہاڑ پہنچایا گیا۔ کمپنی نے غیر مطلوبہ چشموں کی قیمت ریفنڈ کر دی ہے۔ مسٹر آرنلڈ نے کہا کہ مجھے یاد ہے کہ میں نے اس پیکجنگ کے بارے میں شکایت کی کہ آپ جانتے ہیں کہ یہ صرف چند گلاسز کیلئے پیکجنگ کا ایک ناقابل یقین فضلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب میں نے اس پیکجنگ کو کھولا تو اس میں ریڈنگ گلاسز کے 60جوڑوں کا یہ چھوٹا سا پہاڑ دریافت ہوا۔ آرنلڈ نے غلطی سے 12انفرادی کے بجائے پانچ گلاسز 12 سیٹس کا آرڈر دے دیا تھا اور انفرادی طور پر اس کی لاگت تقریباً 120 پونڈ ہے۔ انہوں نے ازراہ تفنن کہا کہ میں نے شاید اپنی عینک نہیں لگائی ہوئی تھی۔ میری اس آن لائن غلطی پر ردعمل تھوڑا سا کریزی تھا۔ انہوں نے کہا کہ اس پر یقین کرنا مجھے تھوڑا مشکل لگتا ہے لیکن اس پر کچھ لوگوں کو تھوڑا سا ہنسنے کی ضرورت محسوس ہو سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب آپ کے اردگرد بہت زیادہ بری خبریں آتی ہوں تو کچھ مضحکہ خیز بھی ہو۔
یورپ سے سے مزید