• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو انتظامیہ نے افسران کی تقرری و تعیناتی کے احکامات جاری کیے ہیں،چیف ا نجینئر او اینڈ ایم ڈسٹری بیوشن میپکو رانامحمد ایوب خان کو کرنٹ چارج بنیادوں پر خالی اسامی پر جنرل منیجر ٹیکنیکل میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کردیاہے ان کے پیشرو قائم مقام جنرل منیجر ٹیکنیکل ظفر اقبال گِل 29مارچ کو اپنی مدت ملازمت پوری کرکے سروس سے ریٹائرہوگئے ہیں۔ چیف سٹریجیٹک پلانر میپکو جاوید اقبال گِل کو خالی اسامی پر چیف انجینئر ڈویلپمنٹ میپکو ہیڈ کوارٹر ملتان تعینات کیاگیاہے، دونوں افسران نے نئی ذمہ داریاں سنبھال کر کام شروع کردیاہے
ملتان سے مزید