• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میپکو ہیڈکوارٹر میں آڈٹپیراز سے متعلق اجلاس

ملتان (سٹاف رپورٹر )میپکو ہیڈ کوارٹر میں آڈٹ پیراز سے متعلق گزشتہ روز اجلاس ہوا جس کی صدارت چیف ایگزیکٹو آفیسر میپکو اللہ یار بھروانہ نے کی۔ انہوں نے تمام شعبوں کے افسران کو ہدایت کی کہ مالی سال 2022-23ء میں بننے والے آڈٹ پیراز حل کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں اور ایک ہفتہ میں تمام پیراز مکمل کرکے رپورٹ پیش کی جائے تاکہ ڈائریکٹوریٹ جنرل آف آڈٹ پاورلاہور سے کلیئرکروائے جاسکیں۔ فنانس ڈائریکٹرمیپکومیاں انصار محمود اور ڈائریکٹرانٹرنل آڈٹ میپکو عبدالغفاربرمانی نے سی ای او میپکو کو سال2022-23 ء کے آڈٹ پیراز کی تفصیلات دیں جس پر سی ای او میپکو نے تمام افسران کوفوری احکامات جاری کئے۔
ملتان سے مزید