• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون ڈاکٹر کی ہلاکت، ینگ ڈاکٹرز کا احتجاج جاری

لاہور(جنرل رپورٹر) لیڈی و لنگڈن ہسپتال میں خاتون ڈاکٹر کی مبینہ ہلاکت کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کا احتجاج جاری رہا لیڈی ولنگٹن ہسپتال ،لیڈی ایچی سن اور میو ہسپتال میں او پی ڈیز کا بائیکاٹ کیا گیا، اس حوالے سے میو ہسپتال میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صدر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب ڈاکٹر مدثر نواز اشرفی،ڈاکٹر نعمان چوہدری چیئرمین ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب اور دیگر عہدیدار بھی موجود تھے ،پریس کانفرنس میں میو ہسپتال ، سروسز ہسپتال ، گنگارام ہسپتال ، کوٹ خواجہ سعید ہسپتال ، لیڈی ولنگٹن سمیت لاہور بھر سے بڑی تعداد میں ڈاکٹرز ، نرسز، اور پیرا میڈکس نے شرکت کی انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر نسیم کے موت کے ذمے داروں کا تعین کیا جائے ان کی موت کی تحقیقات ہوئیں نہ انتظامیہ نے کارروائی کی ۔ ڈاکٹر نسیم ڈیوٹی کے دوران شہید ہو ئیں ۔ لہذا انکے لئے فی الفور "شہدا پیکج " کااعلان کیا جائے ۔ انہوں نے کہا کہ ہم محکمہ صحت کے حکام کو 48 گھنٹوں کا مزید وقت دیتے ہیں مطالبات نہ مانے گئے تو او پی ڈی کے ساتھ ساتھ ایمرجنسی کا بھی بائیکاٹ کردیں گے ،ایم ٹی آئی ایکٹ پر کاروائی بند کی جانی چاہئے۔
لاہور سے مزید