• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیسے لیکر حج پر بھجوانے کی کوئی شکایت نہیں آئی‘ مفتی عبدالشکور

اسلام آباد(اے پی پی)وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا ہے کہ بار بار ایک ہی عملے کو بطور معاونین حج بھجوانے سے اجتناب کیا جائے گا، وزارت مذہبی امور میں پیسے لے کر حج پر بھجوانے کی کوئی شکایت سامنے نہیں آئی اگر ایسی کوئی اس طرح کی شکایت کی نشاندہی کر دے تو معاملہ ایف آئی اے کے سپرد کر دیا جائے گا ۔جمعہ کو قومی اسمبلی کے اجلاس میں ڈاکٹر مہرین رزاق بھٹو کے سوال کے جواب میں وزیرمذہبی امور مفتی عبدالشکور نے کہا کہ حج پالیسی وفاقی کابینہ منظور کرتی ہے، معاونین کا انتخاب بھی منظور شدہ حج پالیسی کے تحت ہوتا ہے، سعودی عرب میں تجربہ کار حج معاونین کو ڈائریکٹر معاونین کی مشاورت سے دوبارہ حج ڈیوٹی کی اجازت دی جاتی ہے۔ مولانا عبدالاکبر چترالی نے کہا کہ حج میڈیکل مشن اور دیگر حج معاونین عملے کی باقاعدہ مانیٹرنگ کی جاتی ہے۔

ملک بھر سے سے مزید