• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معرکہ حق میں کامیابی کے بعد معرکہ معیشت میں کامیاب ہونا ہے،احسن اقبال

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقیات اور خصوصی اقدامات پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستانی فورسز کی جانب سے معرکہ حق میں شاندار کامیابی کے بعد اب عوام کو معرکہ معیشت میں کامیاب ہونا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے جامعہ سندھ کے انسٹی ٹیوٹ آف میتھ میٹکس اینڈ کمپیوٹر سائنس میں آخری سال کے طلبہ و طالبات کی تھیسز نمائش کا افتتاح کرنے کے بعد تقریب میں خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ نمائش میں 133 تحقیقی منصوبے رکھے گئے، جن میں وفاقی وزیر نے گہری دلچسپی لی اور متعلقہ طلبہ و طالبات سے بریفنگ لی۔

ملک بھر سے سے مزید