• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نابینا قلی کو ملازمت فراہم کرنے کا سندھ حکومت کا اعلان جعلی نکلا

جیکب آباد (نامہ نگارخاوند بخش بھٹی)جیکب آباد کے نابین قلی کو سندھ حکومت نے ماموں بنا دیا،اعلان کرکے نوکری نہ دی،سندھ حکومت کے پیج پر رکھامحکمہ پبلک ہیلتھ کا آفر آرڈر بھی فرضی نکلا پبلک ہیلتھ حکام کی تردید،نابین قلی کی اسٹوری پر وفاقی وزیر ریلوے کے نوٹس کے بعد سندھ حکومت جاگی تھی مالی مددکرکے نوکری کا اعلان کیا جو تاحال نہیں ملی تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے جیکب آباد کے نابینا قلی اکبر جمالی کو نوکری دینے کا سرکاری اعلان محض نمائشی ثابت ہوا۔ سندھ حکومت کی جانب سے مالی امداد اور محکمہ پبلک ہیلتھ میں ملازمت دینے کا دعویٰ کیا گیا، مگر نوکری نہ ملی بلکہ سندھ حکومت کے سوشل میڈیا پیج پر جاری کیا گیا مبینہ آفر آرڈر بھی جعلی قرار دے دیا گیا۔
ملک بھر سے سے مزید