کراچی (اسٹاف رپورٹر)میمن گوٹھ تھانے کی حدود سپرہائی ہائی وے فضل مل کے قریب زیر تعمیر عمارت کی چھت گرنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ 5 افراد زخمی ہوگئے ۔چھت گرنے کی اطلاع پر ریسکیو رضا کار موقع پر پہنچے اور زخمیوں اور متوفی کی لاش کو نکال کر ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا ، ایدھی حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 26 سالہ فاروق کے نام سے کی گئی جبکہ زخمی ہونے والے 5 افراد 28 سالہ شاہنواز ، 25 سالہ علی رضا ، 45 سالہ نواز ، 26 سالہ شہزاد اور 24 سالہ آصف کو طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے ،زخمیوں میں سے 3 افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے ۔ایدھی حکام کے مطابق واقعہ نجی کمپنی کی زیر تعیمر چھت گرنے کے باعث پیش آنے کا بتایا جا رہا جس کی میمن گوٹھ پولیس مزید تحقیقات کر رہی ہے۔