• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ ہائیکورٹ کا نارتھ کراچی میں ابراہیم گوٹھ کی مسماری روکنے کا حکم

کراچی(آن لائن)سندھ ہائیکورٹ نے نارتھ کراچی میں ابراہیم گوٹھ کو مسمار کرنے سے روکتے ہوئے کے ڈی اے و دیگر رہائشیوں کے خلاف کارروائی سے روکتے ہوئے حکام کونوٹس جاری کر دیئے۔سندھ ہائی کورٹ کے آئینی بینچ کے روبرو نارتھ کراچی کےابراہیم گوٹھ کو مسمار کرنے کیخلاف درخواست کی سماعت ہوئی۔ درخواست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ہمارا گوٹھ 70 سال پرانا ہے۔ کے ڈی اے نے رہائشیوں کو گھر خالی کرانے کا نوٹس بھیجا گیا،وکیل کے مطابق اس گوٹھ کےمتعلق عدالت نے پہلے بھی آرڈر کر رکھے ہیں اور اس سےمتعلق دیگر درخواستیں بھی زیر سماعت ہیں۔ سماعت کےدوران عدالت نےکے ڈی اےحکام کورہائشیوں کیخلاف کارروائی سےروک دیا اور کے ڈی اے و دیگر کونوٹس جاری کرتے ہوئےجواب طلب کرلیا۔

ملک بھر سے سے مزید