• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ اسمبلی، سندھ رجسٹریشن 2026 اور سیس ترمیمی بل منظور

کراچی( اسٹاف رپورٹر ) سندھ اسمبلی، ایوان نے جمعہ کو سندھ رجسٹریشن ترمیمی بل 2026 اور سندھ ڈیولپمنٹ اینڈ مینٹیننس آف انفرا اسٹرکچر سیس ترمیمی بل منظور کر لیا۔ دونوں بل وزیر قانون و پارلیمانی امور ضیاالحسن لنجار کی جانب سے پیش کئے گئے تھے،۔ ترمیمی بل کے مطابق اب تاجروں سے ایک فیصد سے بھی کم سیس فنڈ وصول کیا جائیگا، آئندہ ایکسپورٹ پر کوئی بھی سیس فنڈ وصول نہیں ہوگا۔تفصیلات کے مطابق جمعہ کوسندھ اسمبلی کا اجلاس پینل آف چیئرمین کی ریحانہ لغاری کی زیر صدارت شروع ہوا۔ کارروائی کے دوران وزیر قانون ضیا االحسن لنجار نے سندھ رجسٹریشن ترمیمی بل شق وارپیش کیا جس کی ایوان نے منظوری دیدی۔
ملک بھر سے سے مزید