• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹل منٹس فورم 2026 کراچی میں اختتام پذیر

کراچی ( اسٹاف رپورٹر)ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم 2026 کراچی میں اختتام پذیر، فورم میں ایس پی ایچ ایف پروگرام کو آفات کے بعد بحالی کے عالمی معیار کے طور پر پیش کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ ایشیا پیسیفک تیزی سے بڑھتی شہری آبادی، رہائش کی کمی، موسمیاتی خطرات اور ماحولیاتی دباؤ جیسے شدید مسائل سے دوچار ہے،سندھ موسمیاتی تبدیلی کے تباہ کن اثرات کا براہ راست سامنا کر چکا ہے۔ انہوں نے موسمیاتی تبدیلیوں سے ہم آہنگ رہائش، جامع منصوبہ بندی، آفات سے نمٹنے کی تیاری اور کمیونٹی کی بنیاد پر حل فوری طور پر اپنانے پر زور دیا۔مقامی ہوٹل میں تین روزہ ایشیا پیسیفک شیلٹر اینڈ سیٹلمنٹس فورم (اے پی ایس ایس ایف) 2026 کی اختتامی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا کہ رہائش اور انسانی آبادیاں محض بنیادی ڈھانچے کے مسائل نہیں بلکہ وقار، مساوات، سماجی استحکام اور موسمیاتی لچک کے بنیادی ستون ہیں۔

ملک بھر سے سے مزید