کراچی(جنگ فورم / سلیم اللہ صدیقی) پی آئی اےاچھا چلے گی تو پہلے بینیفشری اس کے مسافر ہوں گے ،ہمیں مزید جہاز لینے ہیں لہٰذا پی آئی اے سے اسٹاف کم نہیں ہوگا ،جو لوگ پیسے ملک سے باہر رکھتے ہیں انہیں پھانسی دینی چاہیے ۔یہ بات عارف حبیب نے کہی، وہ MITE یونی ورسٹی کراچی میں جنگ فورم کے زیراہتمام معاشی بحالی پی آئی اے سے پاکستان کے موضوع پر ایوان خاص میں مہمان تھے ۔ میزبانی کے فرائض جنگ فورم کے ایڈیٹر محمد اکرم خان نے انجام دیئے ،عارف حبیب کا کہنا تھا ہماری درخواست پر فوجی فاونڈیشن کنسورشیم کا حصہ ہے اگلے تین سال میں پی آئی اے کا فریٹ 38 جہازوں پر مشتمل ہوگا اسٹاف کم نہیں ہوگا ہمیں مزید اسٹاف کی ضرورت پڑے گی ۔60 کے قریب نئے پائلٹ اور کیبن اسٹاف رکھنے کا عمل جاری ہے ۔