کراچی (اسد ابن حسن) ایف آئی اے کمرشل بینک سرکل کراچی نے غیر قانونی غیر ملکی کرنسی کا کاروبار کرنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔ ذرائع کے مطابق رات دیر گئے مذکورہ سرکل کی ٹیم جس کی سربراہی انسپکٹر محمد سہیل کر رہے تھے اس نے زمزمہ کمرشل پر ایک بینک کے باہر چھاپہ مار کر تین افراد کو گرفتار کیا جن کی شناخت فرمان سومرو، بختاور خان اور نعمان کے ناموں سے ہوئی۔ ان کے قبضے سے 15 ہزار امریکی ڈالر اور 4 لاکھ 85 ہزار روپے برامد کر لیے گئے۔