کراچی (اسٹاف رپورٹر) جسٹس آغا فیصل کی سربراہی میں سانحہ گل پلازہ جوڈیشل کمیشن نے مختلف محکموں کو نوٹس جاری کردیئے، تفصیلات کے مطابق سانحہ گل پلازہ کی تحقیقات کے لیئے قائم کمیشن کے سربراہ جسٹس آغا فیصل نے گل پلازہ کے صدر تنویر پاستا سمیت دیگر محکموں کے سربراہان کو نوٹسز جاری کردیئے، کمیشن نے سینئر ڈائریکٹر لینڈ، چیف فائر افسر، ڈی سی ساؤتھ، ایس ایس پی سٹی، میڈیکو لیگل افسر سول اسپتال، ڈی آئی جی ٹریفک، سی ای او واٹر کارپوریشن، ڈی جی ایس بی سی اے، ڈی جی ریسکیو 1122، سی ای او کے الیکٹرک کو طلب کیا ہے اور 18 فروری کو کمیشن کے روبرو پیش ہونے کا حکم دیدیا۔