اسلام آباد ( خصوصی نامہ نگار )نامعلوم ماں اپنے ایک روزہ لخت جگر کو بیگ میں ڈال کر بے نظیر بھٹو ہسپتال کی بچگانہ ایمر جنسی کے باہر چھوڑ گئی ۔ تھانہ وارث خانہ کے علاقے میں واقع بے نظیر بھٹو ہسپتال کے وارڈ ماسٹر راجہ عنایت اللہ نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو اطلاع دی ۔ پولیس نے راجہ نعمان کی رپورٹ پر مقدمہ درج کر کے بچے کو نرسری وارڈ میں داخل کر دیا گیاہے۔